نئی دہلی :10/ نومبر (ایس اؤنیوز)مرکزی دفتر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سےریاست اڑیسہ کے مختلف شہروں اور اضلاع میں بعنوان ’’تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ ‘‘کے تحت اجلاس عام منعقد کئے جائیں گے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ویمنس ونگ کی طرف سے خواتین و طالبات کے لئے الگ الگ پروگرام ہونگے۔ ویمنس ونگ کی طرف سے ریاست کے مختلف اضلاع اور شہر وں میں منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
اجلاس عام کے پہلے دن بتاریخ 11 نومبر بروز ہفتہ بوقت30-10 تا 1بجے تک بمقام :روٹری بھون،یونٹ 9 ، بھوبھنیشور،۔ اوراسی دن دوپہر 2 بجے دن تا 5بجے تک بمقام :سوتاھاٹ، کٹک میں اجلاس عام منعقد ہوگا۔
دوسرے دن بتاریخ :12نومبر بروز اتوار بوقت :30-10بجےسے1بجے تک بمقام :مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات، جے رام پور،سونگڑا، اڑیسہ اوراسی دن دوپہر 2 بجے دن تا 5بجے شام بمقام :کیندراپارامیں اجلاس عام منعقد ہوگا۔
ان تمام اجلاس عام میں ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گی اورمحترمہ زینت مہتاب صاحبہ،رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،نئی دہلی ،اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گی ۔
کنوینر اجلاس محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ ،رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،نئی دہلی نے تمام خواتین و طالبات سے گذارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس اہم اجلاس عام میں شرکت فرماکر اسے کامیاب بنائیں۔مزید تفصیلات کیلئے محترمہ زیبائش صاحبہ کے فون نمبر:9937657841،اور محترمہ قمر سلطانہ صاحبہ کے فون نمبر: 9437636372 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔